اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ماحولیات سے متعلق پیرس معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کے بارے میں ٹرمپ کے فیصلے پر اس معاہدے کے حامیوں نے وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکہ اب پیرس معاہدے پر عمل نہیں کرے گا۔
ٹرمپ کے اس فیصلے کے خلاف پیرس معاہدے کے طرفداروں نے وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
دوسری جانب امریکہ کی مختلف ریاستوں منجملہ کیلی فورنیا، واشنگٹن اور نیویارک کے گورنروں نے اعلان کیا ہے کہ پیرس معاہدے سے علیحدگی کے بارے میں امریکی صدر کے فیصلے کے باوجود وہ پیرس معاہدے پر عمل کرتے رہیں گے۔
برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے نے کہا ہے کہ وہ پیرس معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کی حمایت نہیں کر سکتیں۔
جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور فرانس کے صدر میکرون نے بھی امریکی صدر ٹرمپ کے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲